یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری انتیس اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا

منگل 21 اکتوبر 2014 04:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نو ڈالر فی بیرل تک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری انتیس اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :