حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، صارفین پر نیا ٹیکس عائد، ایکولائزیشن سرچارج کے نام سے متعارف کرائے گئے ٹیکس کے ذریعے صارفین سے 30 پیسے فی یونٹ وصولی کا فیصلہ ، ماہانہ 4 ارب روپے جمع ہونے کا امکان

منگل 21 اکتوبر 2014 04:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اکتوبر۔2014ء)حکومت نے بجلی کے صارفین پر نیا ٹیکس عائد کر دیا ہے ، ایکولائزیشن سرچارج کے نام سے متعارف کرائے گئے ٹیکس کے ذریعے صارفین سے تیس پیسے فی یونٹ وصولی سے ماہانہ 4 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی نے ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے سرچارج کے ذریعے 30پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے جس سے ماہانہ چار ارب روپے وصول ہونے کا امکان ہے۔

ای کیو سرچارج کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ بجلی کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ ای کیو سرچارج ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی تاخیر کے باعث سود کی رقم صارفین ادا کرینگے۔ ای کیو سرچارج کا نفاذ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :