خیبر ایجنسی، 36 گھنٹوں کے اندر شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت، ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائے گئے پمفلٹس میں فیصلہ نہ ما ننے پر آپریشن کر نے کا عندیہ

پیر 20 اکتوبر 2014 08:50

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی کے علاوہ جمرود اور باڑہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدت پسندوں کو 36 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن‘ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں آپریشن ہوگا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود اور تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن ”خیبر ون“ جاری ہے جس میں اتوار کے روز جمرود اور باڑہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے جن پر دہشت گردوں کو 36 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے تحریر تھا کہ اگر وہ 36 گھنٹوں میں ہتھیار ڈال دیں تو ٹھیک ورنہ پاک فوج دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے آپریشن شروع کردے گی۔