ایشیائی ترقیاتی بینک کاپاکستان کی اقتصادی بہتری کا اعتراف ، معیشت میں یہ نمایاں بہتری صنعتی شعبے کی بہتر کارکردگی ، تعمیرات اور پیداواری شعبے میں بڑے پیمانے پر مسلسل اضافے سے آئی ہے، ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سال شرح نمو چار اعشاریہ ایک فیصد رہی جو گزشتہ سال تین اعشاریہ سات فیصد تھی، بجٹ خسارہ بھی کم ہوا، رپورٹ

پیر 20 اکتوبر 2014 08:47

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء )ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔2014کی تازہ رپورٹ میں بنک نے کہاہے کہ حکومت کے اقدامات کے باعث شرح نمو میں اضافہ ہوا ، بجٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے جبکہ آزاد انہ بانڈ جاری کرنے سے حکومت کی پالیسی پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سال شرح نمو چار اعشاریہ ایک فیصد رہی جو پچھلے سال تین اعشاریہ سات فیصد تھی۔ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا کہ معیشت میں یہ نمایاں بہتری صنعتی شعبے کی بہتر کارکردگی ، تعمیرات اور پیداواری شعبے میں بڑے پیمانے پر مسلسل اضافے سے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ بجلی کی ترسیل میں تین اعشاریہ سات فیصد بہتری آئی جس کی بڑی وجہ صنعتی قرضوں میں کمی ہے۔تاہم بنک نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت کے باعث شرح نمو محدود رہے گی جس سے سرکاری اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :