دھرنا رہنماء انقلاب کے بجائے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ‘چوہدری نثار ، دھرنے والوں کے کنٹینر جعلی ڈگری والوں اور بھگوڑوں سے بھرے ہیں ناچ گانے کو انقلاب نہیں کہا جاسکتا، بیان

پیر 20 اکتوبر 2014 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنا رہنماء انقلاب کے بجائے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ‘ دھرنے والوں کے کنٹینر جعلی ڈگری والوں اور بھگوڑوں سے بھرے ہیں ناچ گانے کو انقلاب نہیں کہا جاسکتا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گرد اور دائیں بائیں موجود لوگوں کو کردار بیان کریں۔

(جاری ہے)

دھرنے والوں کے کنٹینر جعلی ڈگری اور بھگوڑوں سے بھرے ہوئے ہیں عوام سچ اور جھوت میں فرق کریں انہوں نے کہاکہ ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے ‘ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت اپنے وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تیس سال سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور اس پارٹی میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :