اولیا ء کرام کے صدقے پاکستان قائم ہے ورنہ بین الاقوامی سازشیں پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں سرگرم ہیں، اسحق ڈار،یہ خوش نصیب گھڑیاں ہیں کہ ہم سب ملکر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگ رہے ہیں60سال سے پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے کوشیش نہیں کی گئیں اس میں ہماری اپنی کوتاہیاں شامل ہیں ہم محنت نہیں کرتے لیکن جب محنت کرتے ہیں تو بین الاقوامی سازشیں شروع ہوجاتی ہیں پچھلے دو ماہ میں جو ڈرامہ اسلام آباد میں کھیلا گیا یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بین الاقوامی سازش ہے ، بابا کلو سائیں سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب

پیر 20 اکتوبر 2014 08:38

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اکتوبر۔2014ء )وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا کہ اولیا ء کرام کے صدقے پاکستان قائم ہیں ورنہ بین الاقوامی سازشیں پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے میں سرگرم ہیں یہ خوش نصیب گھڑیاں ہیں کہ ہم سب ملکر پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگ رہے ہیں60سال سے پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے کوشیش نہیں کی گئیں اس میں ہماری اپنی کوتاہیاں شامل ہیں ہم محنت نہیں کرتے لیکن جب محنت کرتے ہیں تو بین الاقوامی سازشیں شروع ہوجاتی ہیں پچھلے دو ماہ میں جو ڈرامہ اسلام آباد میں کھیلا گیا یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بین الاقوامی سازش ہے یہ بات انھوں نے بابا کلو سائیں سرکار کے سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پچھلے سال پاکستان معاشی حالات دیکھ کر معاشی ماہر یہ بات کہہ رہے ہیں کہ2014ء میں پاکستان معاشی طور پر ختم ہو چکا ہوگا اور2015 ء تک اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے پاکستان یوگو سلاویہ اور یو ایس ایس آر کی طرح ختم ہوجائے گا کیونکہ پاکستان کے ذخائز8ارب سے کم رہ گئے تھے انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کے عزائم ہمیں نظر آ رہے تھے کہ پاکستان ایٹمی اور اسلامی ملک کے طور پر ابھرتا ہوا انھیں ہضم نہیں ہورہا تھا اور آج تک ہضم نہیں ہوا کیونکہ ان قوتوں کو معلوم تھا کہ کہ پچھلے چودہ سالوں میں پاکستان کی جو تباہی ہوچکی ہے اور پاکستان کا قرضہ تین ہزار ارب سے بڑھ کر چودہ ہزار ارب تک پہنچ چکاتھاجون2014ء تک پاکستان معاشی طور پر مفلوج ہوجائے گا لیکن ان قوتوں کو کیا معلوم کہ اس ملک کی حفاظت حضور بنی کریم ﷺ کر رہے ہیں اس کو دینا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو دینا کاافلاطون سمجھتے تھے اور پاکستان کے ختم ہونے کی نوید سنا رہے تھے ان پر ایک بار ثابت ہوگیا کہ ان کی سازش دفن ہو گئی اور پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا جاپان بھی کہہ اٹھا کہ معاشی طور پر پاکستان دینا کو دوسرا بہترین ملک بن جائے گا

انھوں نے کہا کہ ڈالر ایک سو گیارہ روپے سے 98روپے پر آگیا آج ان لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے ہوگیا ہے یہ پاور بزرگان دین کی دی ہوئی ہے کیونکہ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا دینا کی کوئی طاقت اسکو ختم نہیں کر سکی انھوں نے کہا کہ میں آپکو یاد کرا دوں کہ جس نے بھی ملک کے ساتھ غداری یا زیادتی کی اس کا انجام سب کے سامنے ہے ملک کو دولخت کرنے والے جو بھی کردار تھے آج ان کی نرینہ دینا میں نہیں ہے اندر گاندھی،مجیب الرحمن اور دیگر کرداروں کی نرینہ اولاد یا تو قتل ہوئی یا غیر طبی موت مری یہ ملک قائم دائم رہنے کیلئے بنا ہے60سالوں میں پاکستان کو آگے لیجانے کی بچائے اپنی ہی کوتاہیوں سے اسکو پچھے دھکیل دیا محنت نہیں کی اور وہ کردار جو پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے آج بھی غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ اسکی مثال ہم سب نے پچھلے دوماہ اسلام آباد میں دیکھی پاکستان کو غیر مستحکم اور افراتفری پھیلانے کیلئے ایک مذہبی جماعت کے رہنما کو استعمال کیا گیا میں اسکو عالمی سازش سمجھتا ہوں جب بزرگان دین اور حضور بنی کریمﷺ کے صدقے پاکستان ایک سال سے صیح سمیت پر چل پڑا تو پھر سازش ہوئی اور دینا کے دوسرے کونے پر بیٹھے شخص کو کہا گیا کہ جاؤں پاکستان میں خمینی کے انقلاب کی طرح نعرہ لگا کر پاکستان پہنچ جاؤ وہ پہلے بھی پاکستان میں ڈرامہ کر چکے تھے پھر انھیں استعمال کیا گیا انھیں خود بھی سمجھ نہیں آئی کہ انھیں استعمال کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ان بزر گان دین کی نظر کرام سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور ملک کی خدمت کرتے رہیں گے میرا ایمان ہے کہ اس ملک نے ترقی یافتہ ملک بننا ہے یہ سازشیں بزرگان دین کے طفیل کامیاب نہیں ہوں گی وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ٹی وی چینل اور پرنٹ میڈیا نے اسلام آباد کو پروجیکٹ کیااور 200کرسیاں ہوتی تھیں انھیں8گھنٹے مسلسل نشر کیا اور خواہ مخواہ ملک میں افرتفری پھیلانے کی کوشش کی انھو ں نے کہا کہ جب قوم کو تقسیم کیا گیا اور ہمارے پڑوسی ملک نے دیکھا کہ پاکستان میں قوم یکجا نہیں تو کنٹرول لائن پر گڑ بڑ شروع ہو گئی ہے ہمیں اپنے ملکی مفادات عزیز رکھ کر نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان ہستیوں کے صدقے اس ملک کو چمکتا،دمکتا،پائیدار اور مضبوط ملک بنانا ہوگا اور انشاء اللہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :