بھارت اور چین کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان،مشقیں آئندہ ماہ بھارت میں ہوگی ،دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی اہلکار شریک ہوں گے۔ مشقیں پونا شہر کے نزدیک کی جائیں گی جس میں دونوں ملکوں کے 103، 103 فوجی حصہ لیں گے ،بھارتی حکام، چین کی درخواست پر فوجی مشقوں کا مقام پاکستان کی سرحد سے دور منتقل کردیا گیا ہے۔بھارت کی تصدیق

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)چین اور بھارت نے حالیہ سرحدی کشیدگی کے باوجود انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکام کے مطابق یہ مشقیں آئندہ ماہ بھارت میں ہوگی جن میں دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی اہلکار شریک ہوں گے۔بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چین کی درخواست پر فوجی مشقوں کا مقام پاکستان کی سرحد سے دور منتقل کردیا گیا ہے۔

پہلے یہ مشقیں پاکستان کی سرحد سے 110 کلومیٹر دور واقع بھارتی شہر بھٹنڈہ کے نزدیک ہونا تھیں۔حکام کے مطابق چین نے پہلے بھٹنڈہ میں فوجی مشقیں کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے بھارت سے فوجی مشقوں کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ مشقیں پونا شہر کے نزدیک کی جائیں گی جس میں دونوں ملکوں کے 103، 103 فوجی حصہ لیں گے۔

دونوں ملک یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب چند ہفتے قبل ہی دونوں کے درمیان سرحدی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر لداخ کے اس متنازع سرحدی علاقے میں ایک دوسرے پر سڑکیں اور چوکیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جسے دونوں ملک اپنی حدود میں شمار کرتے ہیں۔الزامات کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کی حکومتوں نے سرحدوں پر ہزاروں فوجی ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑے کیے تھے تاہم چین کے صدر کے دورہ بھارت کے بعد کشیدگی میں نمایاں کمی آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :