بیرونی جارحیت،آپریشن ضرب عضب اور جمہوری اقدار کا تحفظ، آرمی چیف نے جامع خطاب میں کوئی پہلو نہ چھوڑا،بھارتی خلاف ورزیوں کے ماحول میں منہ توڑ جواب دینے کا بیان اہم ہے، مبصرین

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:17

کاکول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے انتہائی جامع خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن ضرب عضب ، جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، بیرونی جارحیت اور فوج کے سیلاب اور زلزلوں کے دوران شاندار کردار پر روشنی ڈالی اور کوئی پہلو بھی نہ چھوڑا جس پر بات نہ کی ہو۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ خطاب ایسے دور میں کیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر خلاف و رزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس لئے مبصرین بیرونی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بارے میں آرمی چیف کے بیان کو انتہائی اہم اور موقع کے مطابق قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :