پاکستان گلوبل تذبذب کا شکار اور مشکل صورتحال سے دوچار ملک ہے‘ ارون جیٹلی،ہمسایہ ملک کی وجہ سے بھارت بھی سکیورتی احساس کمتری میں مبتلاء ہے‘ بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے ،مسلح افواج کی کمانڈر کانفرنس سے خطاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے عالمی تذبذب کا شکار ملک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہمسایہ ملک کے باعث سکیورٹی احساس کمتری کے ایشو میں مبتلاء ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے اعلی سطحی کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ہمسایہ ملک کیساتھ رہتے ہیں جو عالمی سطح پر تذبذب کا شکار اور ایک مشکل صورتحال سے بھی دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی وجہ سے مسلسل سکیورٹی کے احساس کمتری میں مبتلاء رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہماری فورسز مسلسل پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سامنا کررہی ہیں تاہم اس کے باوجود منہ توڑ جواب بھی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں تاہم اس کیلئے دوسرے ممالک کا رویہ بھی مثبت ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :