اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے، برطانوی میڈیا ، آرام دہ ماحول،سہولیات ،صفائی اور کسٹمر سروس کی بنیاد پراسلام آباد بے نظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دنیا کے بدترین ہوائی اڈا قرار دیا گیا،منیلا کا ایئرپورٹ جو گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست رہا اب وہ چوتھے نمبر ہے،سروے

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء ) برطانوی اخبار”انڈی پینڈینٹ اور گارجین“ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔اس سے قبل اس فہرست میں منیلا کا ہوائی اڈا سرفہرست تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی Guide to Sleeping at Airports سائٹ کے سروے کے نتیجے میں آرام دہ ماحول،سہولیات ،صفائی اور کسٹمر سروس کی بنیاد پراسلام آباد بے نظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دنیا کے بدترین ہوائی اڈا قرار دیا گیا۔

2014ء کے بدترین ایئرپورٹ کی رپورٹ میں ایک مسافر کے اس اقتباس کو بھی شامل کیاگیا جس نے جارحانہ سیکورٹی چیکنگ اور ہجوم کی وجہ سے اسے ایک مرکزی جیل سے موازنہ کیا۔سفر کرنے والے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسافروں کو ہینڈل کرنے میں ہوائی اڈے کی ناکامی کے بارے میں شکایت کرتے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سائٹ کے مطابق اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ 2016 ء کے وسط میں مکمل ہو گا ،نئے ہوائی اڈے سے ڈرامائی انداز میں سفر کی بہتر سہولتیں ہونی چاہیے۔

منیلا کا ایئرپورٹ جو گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست رہا اب وہ چوتھے نمبر ہے۔ 2014 ء کے بدترین ایئرپورٹ کی فہرست میں دوسرے پر سعودی عرب کا جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ،تیسرے پرنیپال کا کھٹمنڈو تری بھون بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورپانچویں پر ازبکستان کا تاشقند کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ جبکہ چھٹے پر فرانس میں پیرس کا ٹل ایئرپورٹ،ساتویں پر جرمنی کا فرینکفرٹ ہیں ، آٹھویں پر اٹلی کا برگیمو اوریو السیریو ،نویں پر جرمنی کا برلن ٹیگل اور دسویں پر نیویارک شہر لگوارڈیا ایئرپورٹ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :