بے نظیر بھٹوقتل کیس،سابق ڈائریکٹرنیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل (ر) بریگیڈئرجاوید اقبال لودھی کا بیان قلمبند ،جرح مکمل، سماعت 25اکتوبر تک ملتوی ۔۔سابق ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل (ر) بریگیڈئرجاوید اقبال چیمہ سمیت دو گواہو ں کو طلبی سمن جاری

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:15

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)لیا قت باغ خود کش حملہ میں جاں بحق ہو نے والی سا بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور 26کا ر کنو ں کے مقد مہ میں ا نسدا د دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت نے استغا ثہ کے ایک اہم گو اہ کا بیا ن قلمبند کر لیا سنٹر ل جیل اڈ یا لہ میں میں ہو نے والے ان کیمرہ ٹر ائل کے دوران استغا ثہ کے اہم گواہ سا بق ڈا ئر یکٹرنیشنل کر ائسز مینجمنٹ سیل (ر) بر یگیڈ ئرجا وید اقبال لو دھی نے اپنا بیا ن قلمبند کر وایا جس میں گو اہ نے کہا کہ 27دسمبر2007 کو لیا قت با غ راولپنڈ ی میں بے نظیر بھٹو کے قا فلے پر خو د کش حملہ کے بعد طا لبا ن کما نڈر بیت اللہ محسود اور اسے حملہ کی اطلا ع دینے والے شخص کے ما بین ہو نے والی گفتگو کی سی ڈی جو ائنٹ انو سٹی گیشن ٹیم کے حو الہ کر نے کا کہا گیا تھا جو جے آ ئی ٹی کے سپرد کر دی گئی تھی اس مو قع پر عدا لت میں مو جو د ملز م اعتز از شاہ کے وکیل صفائی نے گو اہ کے بیان پر جر ح کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ جوسی ڈی جو ائنٹ انو سٹی گیشن ٹیم کے حوالہ کی گئی اس پر تفتیشی افسر کے دستخط نہیں نہ ہی پارسل یا فرد مقبو ضگی بنا یا گیا گواہ کو یہ بھی معلو م نہیں کہ اس سی ڈی کے اندر کیا مواد ہے وکیل صفائی کی جر ح مکمل ہو نے کے بعد انسداد دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت کے جج پرو یز اسما عیل جو ئیہ نے سما عت 25اکتو بر تک ملتوی کر دی جبکہ استغا ثہ کے گو اہ سا بق ڈی جی نیشنل کر ائسز مینجمنٹ سیل (ر) بر یگیڈ ئرجا وید اقبال چیمہ سمیت دو گو اہو ں کو طلب کر نے کے لئے سمن جاری کر دےئے سما عت کے مو قع پر سا بق صدر پرو یز مشرف کی جگہ ان کے وکیل ملک صفدر جا وید، سا بق سی پی او راولپنڈ ی سعود عزیز ،سا بق ایس پی راول ڈ ویژن خر م شہز اد ، جیل میں پا بند سلا سل ملز ما ن بھی مو جو دتھے ۔

متعلقہ عنوان :