جب تک یہ عوام زندہ ہے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، فہمیدہ مرزا ،پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی تقدیر ہے، بینظیرکے واپس وطن آنے پرپوراپاکستان خوش تھا، لیکن دشمنوں کویہ خوشی راس نہ آئی،مخالفین سے کہتی ہوں”نا چھیڑ ملنگاں نوں“،جلسے سے خطاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فہمید ہ مرزا نے کہا ہے کہ جب تک یہ عوام زندہ ہے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی تقدیر ہے، بینظیرکے واپس وطن آنے پرپوراپاکستان خوش تھا، لیکن دشمنوں کویہ خوشی راس نہ آئی،مخالفین سے کہتی ہوں"نا چھیڑ ملنگاں نوں"، کسی کانام نہیں لیناچاہتی لیکن سب جانتے ہیں میں کس کی بات کررہی ہوں۔

(جاری ہے)

مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بلاول بھٹومیرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، یہاں موجودہر بچہ،بڑابلاول بھٹو کی آوازپرلبیک کہتاہے، اس وقت کی قیادت کوآفرین،جنہوں نے کہاپاکستان کھپے پاکستان کھپے، لوگوں نے سمجھامحترمہ کے بعدشایدچاروں صوبوں کی زنجیر ٹوٹ گئی، ایک جنگ لائن آف کنٹرول پرلڑی جارہی ہے اورہمارے جوان شہیدہورہے ہیں، آج کے بعدہم ایک نئے جوش اورولولے کیساتھ جائیں گے، جب تک حکمران عوام میں نہیں آئیں گے تو خطرہ منڈلاتارہے گا،جہالت اورغربت کیخلاف ہمیں جنگ لڑنی ہے۔

متعلقہ عنوان :