پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،میاں صاحب سے نجکاری اور مزدوروں کے حقوق پر جنگ ہو گی،ضاربانی

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضاربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور میاں صاحب سے نجکاری اور مزدوروں کے حقوق پر جنگ ہو گی ۔وہ ہفتہ کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کہا کہ پہلی بار اس ملک میں ذوالفقار علی بھٹو انقلاب لیکر آئے آج ایک اور بھٹو میدان میں آ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت اور آئین کے استحکام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی مقام ہے جہاں سے ذوالفقار علی بھٹونے ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا آج بلاول بھٹو اس فرسودہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لئے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :