چیرمین صاحب !جوانوں کو آگے لائیں، مجھ سمیت 50 سال سے زائد عمر کے کارکنوں کوپیچھے بٹھائیں ، اعتزاز احسن

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیرمین صاحب !جوانوں کو آگے لائیں، مجھ سمیت 50 سال سے زائد عمر کے کا رکنوں کوپیچھے بٹھائیں ،آپ نے جوان عمری میں اس کارزار میں قدم رکھا ہے، بے نظیر بھٹو34 سال کی عمر میں کم عمر وزیراعظم بن گئی تھیں، ذوالفقارعلی بھٹو 28 سال کی عمر میں وزیر خارجہ بن گئے تھے، آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ پارٹی میں جوان خون کومتعارف کرائیں گے، بلاول بھٹو کوخوش آمدیدکہ نے کیلئے شہر کودلہن کی طرح سجایا گیا ہے، ہم جمہوری طریقے سے اس نظام کوتبدیل کرینگے۔

مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ بلاول بھٹو کاپہلا سیاسی جلسہ ہے جو 18 اکتوبرکے شہداکی یاد میں منعقد ہوا ہے، آپکا جوش اورجذبہ دیکھ کرایک بارپھر پاکستان میں جمہوریت کایقین پیدا ہوگیا، پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو اورشہید بینظیرکے خون سے سینچی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی جب میدان میں اترتی ہے تو ماحول تبدیل ہوجاتا ہے،ہمیں دیکھنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی کس تکلیف سے گزررہی ہے، ہمیں دن رات کام کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی آوازنہیں اٹھی، ملتان کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ہمیں آپ سے معافی ہمیں مانگنی چاہیے تھی۔

متعلقہ عنوان :