ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے 5مارٹر گولے پاکستان کے سر حدی شہر ماشکیل میں آگرے، کو ئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

اتوار 19 اکتوبر 2014 09:01

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء)ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے 5مارٹر گولے پاکستان کے سر حدی شہر ماشکیل میں آگرے ۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز الاالصبح ایرانی فورسز نے پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں مار ٹر گولے فائر کیے ۔ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے گولے ماشکیل کے میدانی علاقے (مزہ سر) کے قریب آگرے تاہم کو ئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق پاکستانی سر حدی فورسز نے بھی جوابی میں دو فائر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل اصغر سیا ہ پاد کے مطابق گزشتہ روز ایرانی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کئے ہیں تاہم زور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے تاہم ماشکیل بہت بڑا علاقہ ہے زیادہ تر میدانی اور صحرائی ہے تاہم قبل از وقت یہ معلوم نہ ہوسکی کے کتنے مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے ہے ،ایرانی فورسز ہر وقت اپنے سر حدی علاقے میں گولے فائر کرتی ہے جسکی آوازیں ماشکیل تک پہنچ جاتی ہے ۔

گزشتہ رات کو کی گئی مار ٹر گولوں کی پاکستانی حددو میں گرنے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ابھی تک کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاح نہیں ۔یاد رہے ایرانی فورسز چند ماہ قبل 25سے زائد مارٹر گولے فائر کیے تھے جو پاکستان کے سر حدی شہر ماشکیل آبادی کے قریب آگرے تھے۔

متعلقہ عنوان :