آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ کے میچ میں رنز کی بارش، 399رنز کا ہدف402رنز بنا کر پورا کر لیا گیا ، بین ڈینک کے229رنز رائیگاں،کوئنز لینڈ نے تسمانیہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:30

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ، کوئنز لینڈ نے تسمانیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 399 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا، عثمان خواجہ اور کرس ہرٹلے نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ نے 166اور ہرٹلے نے 142رنز بنائے ،کوئنز لینڈ نے ہدف16بال پہلے پورا کر لیا۔ اس سے پہلے تسمانیہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئنز لینڈ کو مقررہ 50اوورز میں 399رنز کا ہدف دیا ، تسمانیہ کی بیٹنگ کی خاص بات بین ڈینک کے شاندار 229رنز تھے ، جبکہ ٹم پین نے 125رنز بنائے،

متعلقہ عنوان :