بھارتی کرکٹ بورڈ کا 2016 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ نہ کرنے پرغور شروع،کیربین کھلاڑیوں کا دورہ ادھورا چھوڑنے پربورڈ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب، اہم فیصلے کئے جائیں گے، کیربین ٹیم کا دورہ بھارت ادھورا چھوڑنا مایوس کن ہے ، اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے ، بی سی سی آئی

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) انڈین کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر آئندہ سال ہونے والی دونوں ممالک کے درمیان شیڈول سیریز نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں بھارت میں موجود ہے جس نے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ، ایک ٹی20 اور تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

کھلاڑیوں اور بورڈ کے مابین معاوضوں کی ادائیگی کو لے کر شروع ہونے والے تنازع اور دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر انڈین کرکٹ بورڈ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں طے شدہ سیریز بھی نہ کھیلنے پر غور شروع کردیا ہے۔بی سی سی آئی حکام کے مطابق کیربین ٹیم کا دورہ بھارت ادھورا چھوڑنا مایوس کن ہے تاہم اس حوالے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں 2016 میں دورہ ویسٹ انڈیز کی منسوخی بھی شامل ہے جس کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فروری اور مارچ میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہیماچل پردیش میں سیریز کا چوتھا ون ڈے کھیلا گیا جس سے قبل کھلاڑیوں نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاوضوں کا تنازع حل نہ کرنے پر آئندہ کے میچز نہیں کھیلیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :