سائیڈ میچ میں پاکستان اے ٹیم کی زبردست پرفارمنس ،ینگ پلیئرز نے کینگرو ز کو آؤٹ کلاس کردیا،پاکستان اے نے اپنی دوسری اننگز 306رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ،339رنز ہدف کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 185رنز بنا کر آؤٹ ،ہاکس 65،پیٹر سڈل 41، مچل مارش 35رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان کلارک نے صرف 5رنز بنائے ،محمد طلحہ اور رضا حسن کی 3,3وکٹیں

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:28

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء ) پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی آسٹریلیا کو سائیڈ میچ میں 153رنزسے شکست شارجہ میں کھیلے جانے والے 4روزہ سائیڈ میچ میں پاکستان اے نے اپنی دوسری اننگز میں 306 رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 339رنز کا ٹارگٹ دیا مگر آخری دن گرین شرٹس کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت کینگروز 185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے ہاگس 65رنز بنا کر نمایا ں رہے، پیٹر سڈل 41اور مچل مارش نے 35رنز بنائے کپتان کلارک صرف 5رنز بنا سکے آسٹریلیا کے 6کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے پاکستان کی جانب سے محمد طلحہ اور رضا حسن نے 3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی نے 2جبکہ کامران علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :