آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، توفیق عمر اور محمد حفیظ کی واپسی

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:28

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء ) آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے ۔ رضا حسن ، سمیع اسلم اور عطاء اللہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

رضا حسن، سمیع اسلم اور عطا اللہ کو ڈراپ کیا گیا ہے ، احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، توفیق عمر ، شان مسعود ، یونس خان ، اسد شفیق ، اظہر علی ، حارث سہیل ، محمد طلحہٰ ، راحت علی ، عمران خان ، احسان عادل ، سرفراز احمد ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 22 سے 26 اکتوبر تک دبئی میں ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں دوسرے مقابلے میں 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :