عمران خان جھوٹوں کا شہنشاہ اس کا نام بھی ہم نے عمران جھوٹے خان رکھ دیا، عابد شیر علی،حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی‘ دھرنوں اور لانگ مارچوں کے ذریعے دنیا بھر میں حکومت ختم کرنے کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے، کسی غریب آدمی کا بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹا جاسکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی‘ دھرنوں اور لانگ مارچوں کے ذریعے دنیا بھر میں حکومت ختم کرنے کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے‘ عمران خان جھوٹوں کا شہنشاہ ہے اور اب اس کا نام بھی ہم نے عمران جھوٹے خان رکھ دیا‘ انہو ں نے یہ بات جمعہ کو فیصل آباد میں جاپان کی ایک ارب روپے کی امداد سے واسا کے مکینیکل سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کسی غریب آدمی کا بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹا جاسکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سول نافرمانی کی جو تحریک چلا رکھی تھی اس کے تحت انہوں نے اپنی بنی گالہ کا میٹر تو کٹوالیا ہے جبکہ جنریٹر میں جو ڈیزل استعمال ہورہا ہے اس پر تین گنا ٹیکس ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میٹر بھی اب خراب ہوچکا ہے اور تین ماہ قبل وہ علاج کرانے کیلئے برطانیہ گئے تھے اب انہیں مزید علاج کی ضرورت ہے اور یہ بہت جلد علاج کیلئے لندن روانہ ہوں گے۔

۔ اس موقع پر پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا بھی موقع پر موجود تھے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور تحریک کا دوہرا معیار ہے۔ ایک طرف تو وہ اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے اور جعلی تسلیم کرتے ہیں اور جبکہ ملتان کے جلسہ میں آزاد امیدوار کی وہ اور شاہ محمود قریشی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کا انتخاب جمہوریت کی فتح ہے جسے ہم کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔