حکومت نے اخراجات کم کرکے وصولیوں میں اضافہ کیا، خواجہ آصف ، عمران خان بل جلاکرملک کوتاریک کررہے ہیں،وفاقی وزیر دفاع

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے اخراجات کم کرکے وصولیوں میں اضافہ کیا،حکومت روشن پاکستان کی بات کرتی ہے اورعمران بل جلاکرملک کوتاریک کررہے ہیں ،بیرون ملک پاکستانیوں نے عمران کی کال کومستردکرتے ہوئے ریکارڈترسیلات زربھیجیں۔

(جاری ہے)

اسلام آبادسے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے اخراجات کوکم کرکے وصولیوں میں اضافہ کیا،عمران خان کوعلم ہوناچاہئے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے حکومتی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکیاہے ،حکومت روشن پاکستان کی بات کرتی ہے اورعمران بل جلاکرملک کوتاریک کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کافیصلہ ہم نے نہیں کیا،یہ فیصلہ نگران حکومت کے دورمیں ہواتھا۔عمران خان حکومتی پالیسی کامتبادل دیئے بغیرتنقیدکانشانہ بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مستردکردی ہے اورریکارڈترسیلات زربھیجی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں توانائی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے توانائی کاکوئی منصوبہ نہ بنایاجاسکا۔