عمران خان کو الزامات کیلئے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے چودہ دن کے بعد مزید کارروائی ہوگی،سید خورشید شاہ ،عمران خان معصوم ہے، ابھی ابھی نیا سیاست میں داخل ہوا ہے،کراچی میں مہاجر اور اردو بولنے والوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے،کسی مہاجر کو بھارت نہیں جانے دینگے کیونکہ سندھ ہم سب کا گھر ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان معصوم ہے اور ابھی ابھی نیا سیاست میں داخل ہوا ہے الزامات کیلئے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے ابھی چودہ دن کا ٹائم ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج ہفتہ کا پیپلز پارٹی کا جلسہ اٹھارہ اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جارہا ہے اور جلسے میں شرکت کیلئے شرکاء کی تعداد دور دور سے پیدل آرہی ہے اور کراچی کا جلسہ کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں اور آج کا جلسہ پیپلز پارٹی کے دوسرے جلسوں سے مختلف ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے تمام اخراجات پیپلز پارٹی نے خود برداشت کررہی ہے اوراس میں کوئی سندھ حکومت کا تعلق نہیں ہے قائم علی شاہ خود بادشاہ آدمی ہیں پتہ نہیں سندھ حکومت فنڈ وہ کیسے حاصل کرتے ہیں جلسہ کے اخراجات تو بہت دور کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے جلسے کی سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ جلسے کی سکیورٹی کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ پر ہے انسان کیا حفاظت کرسکتا ہے خورشید شاہ کا عمران خان کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو قانونی چودہ دن کا نوٹس بھجوا دیا ہے چودہ دن کے بعد مزید کارروائی ہوگی ابھی عمران سیاست میں معصوم ہیں اور نیا نیا داخل ہوا ہے خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں مہاجر اور اردو بولنے والوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے مہاجر ا یک گالی ہے مہاجر کیمپ میں رہتے ہیں ان کا گھر نہیں ہوتا لیکن سندھ ہم سب کا گھر ہے اور ہم کسی مہاجر کو بھارت نہیں جانے دینگے کیونکہ سندھ ہم سب کا گھر ہے ۔