پاکستان پیپلز پارٹی کے آ ج مزار قا ئد پراپنی سیا سی طا قت کا مظا ہر ہ کر ے گی، جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، 30ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، جلسے میں ڈرون کیمروں کی اڑان پر پابندی،جلسہ گاہ اور اطراف کی نگرانی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی سے لیس کنٹرول روم وین بھی استعمال کی جائے گی۔ ملک بھر سے قافلے کرا چی پہنچ گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے آ ج ہفتہ کو مزار قا ئد پراپنی سیا سی طا قت کا مظا ہر ہ کر ے گی، جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تھریٹ لیول بہت زیادہ ہونے کے باعث 30ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جلسے میں ڈرون کیمروں کی اڑان پر پابندی لگا دی گئی ، جلسہ گاہ اور اطراف کی نگرانی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی سے لیس کنٹرول روم وین بھی استعمال کی جائے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق آ ج کرا چی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تھریٹ لیول بہت زیادہ ہونے کے باعث 30ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ، سکیورٹی کے کئی حصار بنائے گئے ہیں اور ہر حصار پر واک تھرو گیٹس ہوں گے۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کے پیش نظر جلسہ گاہ سے کم از کم ڈیڑھ سے دو کلو میٹر دور پارکنگز بنائی گئی ہیں۔

جلسے میں آنے کے لیے چار مرکزی راستے بنائے گئے ہیں اور ہر راستے کا انچارج ڈی آئی جی رینک کا افسر ہوگا۔امن و امان کی صورتحال کے باعث جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کی اسکریننگ کئی دنوں پہلے ہی کی جاچکی ہے۔سکیورٹی پلان کے تحت جلسہ گاہ میں ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حفاظتی اقدامات پر نظر رکھنے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ موونگ سکیورٹی کنٹرول روم وین بھی منگوائی گئی۔

سکیورٹی وین کے اوپر ڈوم کیمرا لگا ہوا ہے جو چاروں طرف نظر رکھ سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ تقریبا 9کیمرے اور بھی ہیں جو اطراف پر نظر رکھیں گے۔ وین کے اندر ہی ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جبکہ وین میں آرام کرنے کے لیے ایک چھوڑا بیڈروم اور واش روم کی سہولت بھی موجود ہے۔ سندھ پولیس کے پاس موجود کیمروں والی 100 پولیس موبائلزکو بھی وائر لیس سے اس سکیورٹی وین سے منسلک کیا جارہا ہے۔

18اکتوبر کے جلسے میں تھریٹ لیول زیادہ ہونے کے باعث 30ہزار اہلکاروں کی تعیناتی، ڈرون کیمروں کی اڑان پر پابندی کے علاوہ اسٹیٹ آف دی آرٹ موونگ کنٹرول وین بھی منگوائی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھی جاسکے۔ ادھر پیپلز پا رٹی کے سیا سی کا رکنو ں کی ملک بھر سے کرا چی آ مد کا سلسلہ جا ری ہے۔