چینی سفیر سن وی ڈونگ کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبا دلہ خیا ل

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء) پا کستا ن میں تعینا ت چینی سفیر سن وی ڈونگ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے سمیت پاکستان میں جاری چینی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم نواز شریف کا 7 سے 9 نومبر تک دورہ چین بھی بات چیت میں زیر غور آیا

متعلقہ عنوان :