نواز شریف پنجاب میں اورہم خیبرپختونخوا میں الیکشن کراتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،عمران خان کا چیلنج، افتخار چوہدری اور نگران حکومت نے الیکشن میں جو دھاندلی کی،صاف شفاف تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ الیکشن کمیشن میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جب تک ان سے چھٹکارا نہیں مل جاتا صاف شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی، 6 سال قبل ہر پاکستانی پر 25 ہزار او رآج 88 ہزار کا مقروض ہے، تعلیم کو عام اورنوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے خصوصی ادارے بنائیں گے،سرگودھا سپورٹس اسٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 08:09

سرگودھا،حیدر آباد ٹاون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیلنج کیا ہے کہ نواز شریف پنجاب میں اورہم خیبرپختونخوا میں الیکشن کراتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور کہا ہے کہ وہ مینار پاکستان میں جلسہ کریں ہم خیبر پختونخواہ سے پٹواری اور سرکاری لوگ بھجوا دینگے ‘ افتخار چوہدری اور نگران حکومت نے الیکشن میں جو دھاندلی کی،صاف شفاف تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ الیکشن کمیشن میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جب تک ان سے چھٹکارا نہیں مل جاتا صاف شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی ایسے کرپٹ لوگوں کا احتساب کون کریگا؟ 6 سال قبل ہر پاکستانی پر 25 ہزار جبکہ اب ہر پاکستانی 88 ہزار کا مقروض ہے پنجاب میں پولیس کے ذریعے تمام کام لئے جاتے ہیں یہاں پولیس گردی کا بازار گرم ہے نندی پور پراجیکٹ کا صرف 23 ارب کا منصوبہ تھا جو نواز شریف کی حکومت آنے کے بعد یہ 83 ارب ہوگیا ہے ‘ 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 36 روپے کٹ رہے ہیں ‘ ملک میں طاقتور اور کمزوروں کیلئے الگ الگ قانون ہے ‘ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تحریک انصاف کا اولین ایجنڈا ہوگا تعلیم عام کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے خصوصی ادارے بنائے جائینگے تاکہ ملک اور بیرون ملک نوکریاں میسر آسکیں فیصلہ کرلیں کہ تقدیر بدلنی ہے تو کوئی بھی بھی مسئلہ سامنے آنے سے نہیں گھبرائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سرگودھا سپورٹس اسٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 5 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا جس کے باعث مجھے ان پر ترس آتا ہے کہ وہ ملک کا غریب ترین آدمی ہے نواز شریف نے اپنے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کئے یا آپ ٹیکس بچا رہے ہیں یا یہ کرپشن کا پیسہ ہے‘ میرے بچوں کے نام پر ایک روپیہ بھی نہیں ہے آپ نے کیوں مختلف کمپنیوں کے نام پر اربوں روپے رکھے ہوئے ہیں یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ‘ مغربی ممالک میں وزیر اعظم اپنی قوم کو جواب دہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان کا نظام الٹ ہے عمران خان نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی گردشی قرضے بڑھتے جارہی ہیں بجلی کی 80 فیصد قیمت بڑھائی گئی اس کا پیسہ کہاں گیا کسی کو پتہ نہیں؟ میرے گھر کا بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا 480 ارب روپے آئی ڈی پیز کو ہم سے لیکر دیا گیا نواز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس کا 65 لاکھ کا بل دینا بجلی نہیں کاٹی گئی اتفاق فاؤنڈری کے ذمہ 5 کروڑ روپے ذمہ ہے اسی طرح دیگر اداروں کے ذمے بھی کروڑوں روپے کے بجلی کے بل کی مد میں بقایا ہیں لیکن ان کی بجلی کے کنکشن نہیں کاٹے گئے اگر حکمران بجلی کی قیمتیں کم کردیں تو بجلی کے نرخ کم ہوجائینگے میں مزدوروں کیلئے لڑ رہا ہوں جب تک آپ اپنے حق کیلئے نہیں کھڑے ہونگے حکمران آپ کو لوٹتے رہیں گے نندی پور پاور پراجیکٹ 50 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو آپ کے اور میرے ذمے ہے رقم کی ادائیگی کے باوجود سرکل ڈیڈ میں کوئی کمی نہیں ہوئی یہ ہمارے پاس سنہری موقع ہے کہ ہم نیا پاکستان بنائینگے ہم قائد اعظم کا پاکستان بناسکتے ہیں یہ موقع اللہ نے ہمیں دیا ہے ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے نواز شریف اور آصف علی زرداری حکومت پاکستان میں کررہے ہیں اور اپنے اربوں روپے کا بیرون ممالک میں کاروبار کررہے ہیں اب ملکی حالات یہ ہیں کہ ہر پاکستانی 88 ہزار روپے کا مقروض ہوچکا ہے لئے جانیوالے قرضے کون واپس کریگا انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو پاکستانی ادارے بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائینگے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائینگے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے دی تھی خواتین میں تعلیم عام کرینگے تاکہ وہ کسی سے پیچھے نہ رہیں ہر میدان میں مردوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوسکیں نہ آئی ایم ایف سے قرضے لیں گے نہ کسی کے سامنے جھکیں گے نئے پاکستان میں تمام نظام بھی نئے ہونگے

عمران خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکن اپنے لیڈروں سے پوچھیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی اور وہ کیوں ٹیکس ادا نہیں کرتے اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھا ہوا ہے اور دوسرے ملکوں سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں لاکر سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کررہے ہیں تاکہ بنائے گئے منصوبوں میں کمیشن کھایا جاسکے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی جڑیں عوام میں تھیں اس کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوجانا لمحہ فکریہ ہے ملتان کے عوام نے ضمنی انتخاب میں اپنے ضمیر کی آواز کا فیصلہ دیتے ہوئے مک مکا کی سیاست کرنیوالوں کو دفن کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اب ملک میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور اب تبدیلی آکر رہے گی انہوں نے کہا کہ 21 نومبر کو لاڑکانہ آرہا ہوں سندھ میں پیپلز پارٹی کا حال پنجاب جیسا ہی ہوگا وہ وقت دور نہیں جب ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی نواز شریف خیبر پختونخواہ تو نیا پاکستان بن گیا ہے آپ اور آصف زرداری نے 6باریاں لی ہیں ہم نے ایک باری میں ہی پختونخواہ کو تبدیل کردیا ہے میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں خیبر پختونخواہ میں اور آپ پنجاب میں انتخاب کرائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا سرگودھا کے عوام بتائے پولیس کے نظام کو انہوں نے 6 باریوں میں درست کیا؟ کیا تعلیم کا نظام درست ہے؟ کیا پولیس تحفظ فراہم کررہی ہے؟ کیا پنجاب کے حالات درست ہیں؟ پنجاب حکومت کے حالات یہ ہے کہ راولپنڈی میں سرکاری ہسپتال میں نیا بچہ پیدا ہوا اس چوہے نوچ جاتے ہیں خیبر پختونخواہ میں پولیس کے نظام میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں ہم نے پولیس کو سیاست سے الگ کردیا ہے کیا پنجاب میں بھی اب ڈی پی او ‘ ڈی سی او بغیر سفارشوں کے تعینات کئے جاتے ہیں میاں صاحب کا بیٹا 800 کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے راولپنڈی میں میٹرو بس 8 ارب کی بنائی جان تھی لیکن 50 ارب تک تخمینہ جا پہنچا ہے پنجاب میں پٹواری کھلے عام رشوت لے رہے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں کوئی پٹواری بھی رشوت لیکر کام نہیں کررہا خیبر پختونخواہ کے قانون کے مطابق جو بھی اقتدار میں ہوگا وہ کاروبار نہیں کرسکے گا لیکن پنجاب میں نظام اس کے برعکس ہے خیبر پختونخواہ میں ہر سرکاری افسر کا احتساب ہوتا ہے پنجاب میں سب افسر آزاد ہیں انہوں نے خطاب کے دوران سانحہ ملتان کے پیش نظر سرگودھا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھگدڑ نہ مچائیں بلکہ اطمینان کیساتھ جلسہ گاہ سے نکلیں تاکہ کسی قسم کی کوئی بدنظمی پیدا نہ ہو ہم نے اسٹیڈیم کے تمام گیٹ کھولے ہوئے ہیں آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے آئندہ جمعے کو گجرات میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ۔