نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے: الطاف حسین

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے اب انکار نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات کراچی میں ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب میں کہی ۔ انھوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے کو نفرت اور تعصب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے حقائق کی نظر سے دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس معاملے کو سمجھنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔