جاویدہاشمی نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے غصے میں بھرپورمحنت کی اورکامیاب ہوئے ،لیگی کارکنوں نے دن رات ایک کیالیکن مجھے گلے شکوے دورکرنے کازیادہ وقت نہیں ملا، میڈیاسے گفتگو

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)بزرگ سیاسی رہنماجاویدہاشمی نے ضمنی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے غصے میں بھرپورمحنت کی اورکامیاب ہوئے ،لیگی کارکنوں نے دن رات ایک کیالیکن مجھے گلے شکوے دورکرنے کازیادہ وقت نہیں ملا،ملتان کے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہاکہ وہ عامرڈوگرکوکامیابی پرمبارکباددیتے ہیں ۔

انہوں نے پہلے ہی کہاتھاجوجیتے گااسے مبارکباددوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کی حمایت کے بغیرانتخاب لڑا،مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خوب محنت کی اوردن رات ایک کیا،47ہزارووٹ ملناان کی جیت ہے میں نے لیگی قیادت کوبلایااورنہ ہی وہ آئے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے بہت سے اعتراضات بھی تھے پھربھی انہوں نے محنت کی مجھے لوگوں کے اعتراضات کودورکرنے کیلئے کم وقت ملاجبکہ میں نے ایک سیاسی پارٹی کوچھوڑااوراس کے خلاف انتخاب لڑا،تحریک انصاف کے کارکنوں کاغصہ نظرآرہاتھا۔انہوں نے غصے میں بھرپورمحنت کی اورکامیابی حاصل کرلی ۔انہوں نے کہاکہ لیگی کارکنوں نے میرے لے کام کرکے 47000ووٹ ڈلواکرمعجزہ کردکھایامیں لیگی کارکنوں کاشکرگزارہوں۔