بلاول بھٹو زرداری جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے باغ جناح پہنچ گئے

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے باغ جناح پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کر رہی ہے جس کی تیاریاں کئی روز سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری خفیہ دورے پر اچانک باغ جناح پہنچے اور جلسہ گاہ کی سٹیج پر چڑھ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہاں موجود کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگائے جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے وہاں موجود جلسہ کے انتظامات کرنے والے افراد کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :