سو ل ملٹری ریلیشن شپ بہتر ین اور خو شگوار ہے، لو گو ں نے غلط فہمیاں پیدا کر نے کی کو شش کی مگر انھیں منہ کی کھا نی پڑ ی،خواجہ سعد رفیق، استتعفے لینے کئے اسلا م آ با د آ نے والو ں کے استعفے ہمارے پاس مو جو د ہیں جنھیں ہم نے گلے سے لگا کر ر کھا ہے ، ہم نے پا کستان کو زند ہ لو گو ں کا قبر ستان نہیں بننے دیا جنھیں میا ں نو از شر یف کے اثا ثو ں سے تکلیف ہے وہ عدا لتو ں میں کیو ں نہیں جا تے ، عمران خان دو سروں کو ڈ یفا لٹر قرار د یتے د یتے خو د ڈ یفا لٹر بن گئے عمران خا ن نیسیا سی مصا لحتی کمیٹی کے سربراہ سراج الحق سے کئے وعدوں کا بھی پا س نہیں ر کھا ، ریلوے میں کرپشن کے 14 سے زائد ہائی پروفائل مقدما ت نیب کے سپرد کر دےئے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 17 اکتوبر 2014 09:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سو ل ملٹری ریلیشن شپ بہتر ین اور خو شگوار ہے، لو گو ں نے غلط فہمیاں پیدا کر نے کی کو شش کی مگر انھیں منہ کی کھا نی پڑ ی، استتعفے لینے کئے اسلا م آ با د آ نے والو ں کے استعفے ہمارے پاس مو جو د ہیں جنھیں ہم نے گلے سے لگا کر ر کھا ہے ، ہم نے پا کستان کو زند ہ لو گو ں کا قبر ستان نہیں بننے دیا جنھیں میا ں نو از شر یف کے اثا ثو ں سے تکلیف ہے وہ عدا لتو ں میں کیو ں نہیں جا تے ، عمران خان دو سروں کو ڈ یفا لٹر قرار د یتے د یتے خو د ڈ یفا لٹر بن گئے عمران خا ن نے سیا سی مصا لحتی کمیٹی کے سربراہ سراج الحق سے کئے وعدوں کا بھی پا س نہیں ر کھا ، ریلوے میں کرپشن کے 14 سے زائد ہائی پروفائل مقدما ت نیب کے سپرد کر دےئے ہیں یہ بات انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) محمد حنیف عباسی کی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص, ملک ابرار کے علاوہ رہنما مسلم لیگ (ن) محمد حنیف عباسی , انجم عقیل , ضیا ء اللہ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے خو اجہ سعد ر فیق نے کہا کہمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ملک میں دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیر جنگ کا فیصلہ کیا تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے او رآئیندہ نسلوں کو روشن مستقبل مہیا کیا جاسکے انھو ں نے کہا کہ پا کستان عوامی تحر یک سے بات چیت جا ری ہے د ھر نو ں کی وجہ بلد یا تی انتخا با ت میں تا خیر کا سامناہے بجلی کے منصوں نئے پا کستان کے داعی عمران خان اور جعلی انقلاب کے داعی طا ہر القا در پر عا ئد ہو تی ہے ایک سوال کے جو اب میں انھو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحا دی نہیں وہ اپو زیشن میں ہے اس لئے اس نے جو بھی بات کہنی ہے اپوزیشن کی حیثیت سے کہنی ہے انھو ں نے کہا کہ دھرنے , سازشیں اور بے بنیاد الزامات وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کو ملک میں معاشی خوشحالی اور ترقی کا دھماکہ کرنے سے نہیں روک سکتے ․ ایٹمی دھما کو ں کو بھی رو کنے کی کو شش کی ہمیں سزا ملی مگر کسی سے نہیں ڈرے، انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نااہلیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت آئی سی یو میں تھی مگر وزیر اعظم محمد نواز شریف او ران کی ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کامیاب پالیسیوں سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور چینی , ترک اور عرب سرمایہ کاروں نے پاکستان کی طرف رجوع کیا ․مگر ان کے سر براہ دھر نو ں کی وجہ سے پا کستان نہیں آ سکے چینی صدر نے بھارت میں 20ارب ڈالر کی سر ما یہ کاری کی بات کی مگر سیکورٹی کلےئر نس نہ ہو نے کی وجہ سے پا کستان نہ آ سکے اور ان کا دورہ ملتوی ہو گیا نقصان کس کا ہو ا بجلی کے منصو بو ں میں تا خیر کا سبب کو ن بنا ، یہ حکو مت کے ساتھ ساتھ پا کستان کے 18کروڑ عوام کو نقصان پہنچا نا چا ہتے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے فلاپ ڈرامہ بن چکے اور دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہو چکا اور آئیندہ چند دنوں میں دھرنے اپنی موت آپ مر جائیں گے ․ کیونکہ عوام دھرنے والوں کی سیاست اور بے بنیاد الزامات کو رد کر چکے ہیں․ انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں تاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کو ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے سے روکا جا سکے ․انہو ں نے کہا کہ حکومت کو چینی سرمایہ کاری لانے کی سزا دی جا رہی ہے اور اڑھائی دن کی جیل کاٹنے والے جمہوریت کے چیمپیئن بنے ہوئے ہیں․․ انہو ں نے کہا کہ بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں․ او راس سلسلے میں چین کی 10 ہزار 4 سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کرنے پر قائل کیا جا رہا ہے ․وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں بہتری لانے کے لیئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے نتیجے میں گزشتہ 39 سال میں ریلوے کے خسارے میں پہلی مرتبہ بہتری آئی ہے ․ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں کرپشن کے خاتمے کے لیئے انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں مہر ایکسپر یس میں مسافر پر تشد د کے ذ مہ دار چار پو لیس اہلکاروں کے خلاف مقد مہ در ج کر کے انھیں گر فتار کیا گیا ہے جبکہ ٹر ین گارڈ کو معطل کر کے محکما نہ انکو ائری جا ری ہے انھو ں نے کہا کہ مر نے والے مسافروں کو ر یلو ے کی طرف سے 15لاکھ روپے دےئے گئے جبکہ میں خو دان کے گھر تعز یت کے لئے گیا تشد د کے مر تکب پو لیس اہلکاروں کو نشان عبر ت بنا دیا جا ئے گا