ایبولا جلد یا بدیرپاکستان پہنچ جائیگا،عالمی ادارہ صحت کی وارننگ ، پاکستان جلد حفاظتی تدابیر کر لے ورنہ نمٹنا مشکل ہوجائے گا،ایبولا کے خلاف حکومت کے تمام اہم اقدامات ایک ماہ کے اندر مکمل کرے، ڈاکٹر مشیل تھیرن

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)ایبولا وائرس کا خطرہ پاکستان پر منڈلانے لگا۔عالمی اداہ صحت نے پاکستان کو خبردار کردیا۔ جلد حفاظتی تدابیر کی جائیں ورنہ نمٹنا مشکل ہوجائے گا، ایبولا وائرس جلد یا بادیر پاکستان پہنچ جائے گا۔ نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مشیل تھیرن کا کہنا ہے کہ ایبولا کو پھیلنے سے روکنا پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔

(جاری ہے)

ایبولا کے خلاف حکومت کے تمام اہم اقدامات ایک ماہ کے اندر مکمل کرے۔ ائیرپورٹس پرایبولا کی تشخیص کیلیے اسکریننگ کے آلات اورا سپتالوں میں خصوصی وارڈ بنانا ضروری ہے۔ایبولا سے نمٹنے کیلییپاکستان کے پاس ابتدائی کام کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں۔وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے پاکستان کو فوراً تیاری کرنا ہو گی۔دنیابھر میں اب تک ایبولا سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :