خیبر ایجنسی،وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری 21 دہشتگرد ہلاک، 10زخمی، 5 ٹھکانے تباہ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:39

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ، دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری جمعرات کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سپاہ اور اکا خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 21 دہشتگرد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے بمباری کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے 5خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ۔ واضح رہے کہ 16جون سے شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کو 4ماہ مکمل ہوگئے جس میں اب تک1100سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ 500 سے زائد خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے

متعلقہ عنوان :