ملتان،این اے 49کا ضمنی الیکشن،تحریک انصاف حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے میدان مار لیا،جاوید ہاشمی دوسرے نمبر پر رہے ،اپنی شکست تسلیم، عامر ڈوگر کو مبارکباد دیتا ہوں،جاوید ہاشمی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 08:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اکتوبر۔2014ء)ملتان کے حلقہ این اے 149کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوارعامرڈوگرنے میدان مارلیا،جاویدہاشمی دوسرے اورپیپلزپارٹی کے جاویدصدیقی تیسرے نمبرپررہے ۔ملتان میں جمعرات کوہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح8بجے سے شام 5بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی ،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادادامیدوارملک عامرڈوگر58142ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں ،عامرڈوگرکوتحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی اوران کااپناکوئی امیدوارنہیں تھا،حلقہ این اے 149سے مستعفی ہوکردوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والے مخدوم جاویدہاشمی نے 47222ووٹ حاصل کئے ،انہیں مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی ،عامرڈوگرنے جاویدہاشمی کو10920ووٹوں سے شکست دیکرمیدان مارلیاجبکہ حلقے میں سیاسی جماعت کے واحدپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارجاویدصدیقی تیسرے نمبرپررہے واضح رہے کہ این اے 149کی سیٹ جاویدہاشمی کے استعفے کے بعدخالی ہوئی تھی اوراس میں کل 18امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیاتھاعامرڈوگرکی جیت کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایااورمٹھائیاں تقسیم کیں ،کارکن ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے رہے اورگونوازگو،ہاشمی گوکے نعرے لگاتے رہے ،کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ،نتائج آنے کے بعدجاویدہاشمی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی شکست کوتسلیم کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان سے بہت تعاون کیاان کے مجھ پراعتراضات تھے لیکن 10دنوں میں انہوں نے معجزہ کردکھایاکہ مجھے 47000سے زائدووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرے پاس انتخابی مہم کیلئے وقت کم تھامیں اپنے حلقے کے لوگوں کی بنیادپرانتخاب لڑاتھامیں ایک پارٹی کی ناراضگی پراس کے خلاف انتخابات لڑرہاتھااورتحریک انصاف کاغصہ بھی تھامیں عامرڈوگرکومبارکباددیتاہوں وہ کامیاب ہوگئے ہیں اورمیں نے شکست تسلیم کرلی ہے ۔