پاکستان اور بھارت ایل او سی پر گولہ باری بند کرکے مذاکرات اور مشاورت سے کشیدگی کا خاتمہ کریں‘ چین،جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کا فروغ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے‘ ترجمان وزارت خارجہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول پر گولہ باری بند کرکے مذاکرات اور مشاورت سے کشیدگی کا خاتمہ کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھانگ لی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے فروغ کی ذمہ داری پاکستان اور بھارت دونوں ممالک پر عائد ہوگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔