بے ایمانی کرکے جیتنے سے ہارنابہترہے ،اسمبلی جاکرآزادحیثیت میں ہی رہوں گا،جاویدہاشمی، جیت کرتحریک انصاف میں شامل ہوں گا،لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا،عامرڈوگر

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)ملتان کے حلقہ این اے 149کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزادامیدوارجاویدہاشمی نے کہا ہے کہ بے ایمانی کرکے جیتنے سے ہارنابہترہے ،اسمبلی جاکرآزادحیثیت میں ہی رہوں گاجبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوارعامرڈوگرکاکہناہے کہ جیت کرتحریک انصاف میں شامل ہوں گا،لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہاکہ وہ اسمبلی میں جاکرآزادحیثیت میں ہی رہیں گے اورکسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کریں گے ،انہیں کوئی بھی پارٹی سپورٹ نہ کرتی توپھربھی الیکشن لڑتے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن سے جس کادل چاہے گاانہیں ووٹ دیگا،شاہ محمودقریشی نے تمام تقریرعامرڈوگرکی حمایت میں کی ،لیکن عمران خان نے عامرڈوگرکی حمایت نہیں کی ،مجھے ہراناشاہ محمودقریشی کی ضدہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بے ایمانی کرکے جیتنے سے ہارنابہترہے ،جبکہ عامرڈوگرنے کہاکہ انہیں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے ووٹ بھی ملیں گے جاویدہاشمی ہرچہرے پرنیاچہرہ لگالیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وہی کہتے ہیں جونعرہ بھٹونے لگایاتھاجیت کرتحریک انصاف میں باقاعدہ شامل ہوجاوٴں گالیکن اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دوں گا،بلکہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتارہوں گا۔

متعلقہ عنوان :