خیبر ایجنسی، نیٹو ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی،نیٹو ہیلی کاپٹروں کی علاقے میں پروازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 09:17

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء) خیبر ایجنسی میں طورخم باردر کے قریب نیٹو ہیلی کاپٹروں کی پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی‘ گن شپ ہیلی کاپٹر دس منٹ تک پاکستانی حدود کے اندر پرواز کرتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سرحد طورخم پر خیبر ایجنسی کے علاقے میں بدھ کی صبح پانچ نیٹو ہیلی کاپٹر جن میں دو گن شپ ہیلی کاپٹر شامل تھے‘ پاکستانی حدود کے اندر گھس آئے اور دس منٹ تک پرواز کرتے۔ نیٹو ہیلی کاپٹروں کی علاقے میں پروازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :