غداری کیس،مشرف کے وکیل فروغ نسیم شریک ملزمان کو طلب کئے جانے پردلائل مکمل،پراسیکوٹر اکرم شیخ اکیس اکتوبرکو دلائل دیں گے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء )خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں ان کے وکیل فروغ نسیم شریک ملزمان کو طلب کئے جانے پردلائل مکمل کر تے ہوئے کہاہے کہ کسی جرم میں معاونت کرنے والے برابر کے مجرم ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ نے تین نومبر کے اقدام کی خود توثیق کی اس لیے تمام پارلیمنٹیریں کے خلاف بھی غداری کامقدمہ چلناچاہیے ،پرویز مشرف نے سمری پر ا حکامات جاری کیے اس لیے ان کے خلاف غداری کامقدمہ نہیں بنتااس لیے انھیں رہاکیاجائے ۔

پراسیکوٹر اکرم شیخ اکیس اکتوبرکو دلائل دیں گے ،بدھ کوآرٹیکل چھ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، فروغ نسیم نے تین رکنی بینچ کے روبرو دوسرے روز بھی شریک ملزمان سے متعلق دلائل جاری رکھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تمام شریک ملزمان کا ٹرائل بیک وقت ہونا ضروری ہوتا ہے، کیس بنائے جانے اور تفیش کرنے کیلیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دئیے جانا مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے مشرف کیخلاف کیس بنانے کا حکم نہیں دیا تھا۔

آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ بنتا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ یہی عدالت کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بنائے جانے والا یہ مقدمہ خارج کیے جانے کے قابل ہے۔فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہونے پر سماعت اکیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی اسی روز پراسیکیوٹر اکرم شیخ جوابی دلائل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :