نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے پہلے خیبرپختونخواہ کو تو نیا خیبرپختونخواہ بناؤ ، ہم غلطیاں کر سکتے ہیں،نیت کھوٹ نہیں، نواز شریف، کروڑوں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں چند ہزار لوگوں کے لانے پر استعفیٰ کیوں دوں‘ منافق سیاستدان نہیں ہوں،منفی سیاست نہیں چلے گی، دھرنے وا لیصرف دھرنوں میں نہ بیٹھیں سیلاب متاثرین کی بھی فکر کریں‘ بات غریبوں کی کرنی اور بیٹھنا اسلام آباد کے کنٹینروں اور محلات میں یہ بات ان کو نہیں جچتی،سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم کا اُوچ شریف بختیاری میں سیلاب متاثرین سے خطاب

جمعرات 16 اکتوبر 2014 08:41

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ انکی حکومت ملک میں حقیقی مثبت تبدیلیاں لیکر آئے گی ۔پاکستانی عوام کی خدمت کرکے ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔وہ بدھ کی سہ پہر بہاولپورکے نواحی علاقے بیٹ بختیاری میں سیلاب متاثرین اور عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ کچھ سیاستدان منفی سیاست کرکے نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ پہلے وہ خیبرپختوانخواہ کو بہتر کریں جہاں تبدیلی لانے کیلئے عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختوانخواہ کی صورتحال پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات دگر گوں ہوچکے ہیں۔

ہر شعبے میں تنزلی آئی ہے اور اس کی ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو نئے پاکستان بنانے کی باتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ چند ہزار لوگ الیکشن میں دھاندلی کا بہانہ کرکے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی وہاں ہوسکتی ہے جہاں ہارجیت میں ووٹوں کا تناسب بہت کم ہو۔انہوں نے کہا جہاں جیتنے والے اور ہارنے والے کے ووٹوں کے درمیان ایک لاکھ کا فرق ہو وہاں دھاندلی کیسے ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایک کروڑ60لاکھ ووٹ حاصل کیے ۔جن میں چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام منفی سیاست کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے۔یہ وقت ہے کہ سب آگے آئیں اور قوم کی خدمت کریں۔وزیراعظم نے ان سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاجنہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیاانہوں نے کہا کہ ان جمہوریت پسند سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے ملک کو آگے لے جانے اور قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم ترین کردارادا کیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ٹھنڈے ایئرکنڈیشنڈ کنٹینرز میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے باہر آئیں اور عوام کے مسائل اور دکھوں کو بانٹیں انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی،غربت کے خاتمے ،تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ ،غربت اور جہالت کے خاتمے کے ساتھ بیروزگاری کے مسائل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر پارک قائم کیا جارہا ہے اور کوشش ہے کہ اس کو ایک ہزار میگا واٹ تک بڑھا دیا جائے تاکہ ناصر ف علاقے میں بجلی کی ضروریات پوری ہوسکیں بلکے قومی گریڈ میں بھی بجلی شامل کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دیامربھاشا ڈیم اورداسوپروجیکٹ پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے۔ان دونوں منصوبوں سے 9ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ بجلی کا موجودہ شارٹ فعال 5ہزار میگا واٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور ان کے مسائل میں کمی کیلئے بہت زیادہ کام کررہی ہے خاص طور پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور پانی کی چوری میں کمی قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے کراچی بننے والے موٹر وے سے بہاولپور کی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہنچنے والے گھروں اور فصلوں نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے حکومت ان نقصان کی تلافی کرے گی انہوں نے کہا کہ نقد امدادی رقوم فراہم کرنے کے پہلے مرحلے میں 25،25ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔جبکہ اس امدادی پیکیج کا دوسرا مرحلہ اس مہینے کی 20تاریخ سے شروع کردیا جائیگا۔وزیراعظم نوازشریف خصوصی طیارے پر 2:20منٹ پر بہاولپور ایئرپورٹ پہنچے تو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن اور انتظامی افسران نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم میاں محمد نوازشریف فورا ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہاولپور کے نواحی علاقے بیٹ بختیاری کیلئے روانہ ہوئے ۔

ہیلی پیڈ پر رکن صوبائی اسمبلی خالد ججہ،سابق ایم این اے عالم لالیکا اور چیف سیکرٹری پنجاب نے انکا استقبال کیا۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خان صاحب استعفیٰ چا ہیے تو پہلے کروڑوں بندے تو لاؤ کروڑوں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں چند ہزار لوگوں کے لانے پر استعفیٰ کیوں دوں‘ منافق سیاستدان نہیں ہوں جو آج کل سیاست کررہے ہیں نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے پہلے خیبرپختونخواہ کو تو نیا خیبرپختونخواہ بناؤ پھر نیا پاکستان بنانے کی بات کرنا، ہم غلطیاں کر سکتے ہیں نیت میں کھوٹ نہیں اُوچ شریف بختیاری میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں جن کے گھر اجڑے ہیں ان کے گھروں کو بسائیں گے۔

میرا دل سیلاب متاثرین کیلئے دھڑکتا ہے۔ سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے آیا ہوں۔ سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے اور انکی مدد کرنا میرا احسان نہیں فرض ہے۔ آپ لوگ سیلاب میں اور میں اسلام آباد میں ‘ شہباز شریف لاہور میں بیٹھا رہے ایسا نہیں ہوسکتا۔

دھرنے والوں سے کہتا ہوں کہ صرف دھرنوں میں نہ بیٹھیں سیلاب متاثرین کی بھی فکر کریں‘ بات غریبوں کی کرنی اور بیٹھنا اسلام آباد کے کنٹینروں اور محلات میں یہ بات ان کو نہیں جچتی سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ جس خوشی سے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا میں اس کا بدلہ نہیں اتار سکتا میں آپ کی خدمت عبادت سمجھ کر کروں گا ؤ یہ میرا نصب العین ہے میں منافق سیاستدان نہیں ہوں یہ نہیں کہ دل میں کچھ اور ہے اور منہ پر کچھ اور آفرین ہے ان سیاستدانوں اور پارٹیوں کا جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا یہ چند لوگ ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں یہ لوگ نہیں چاہتے کہ آپ کی مشکلیں ختم ہوں آپ کی بیروزگاری ختم ہو‘ یہاں تعلیم‘ ہسپتال بنیں یہ صرف اور صرف نواز شریف کا استعفیٰ چاہتے ہیں سجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ نواز شریف سے استعفیٰ کیوں چاہتے ہیں استعفے لانے کیلئے اتنے بندے تو لاؤ کر وڑوں عوام کا نمائندوں ہوں چند ہزار کے مطالبے پر استعفیٰ کیوں دوں‘ انہوں نے کہا کہ الله سے معافی مانگ کر ملک و قوم آئندہ کی نسلوں کی ترقی کیلئے نواز شریف کا ساتھ دو‘ پاکستان میں یہ کھیل نہیں چلے گا ہماری حکومت قوم کی بھرپور خدمت کرے گی آئندہ سالوں میں اتنی خدمت کرے گی جس کی مثال قائم ہوجائے گی منفی سیاست نہیں چلے گی منفی سیاست کرنے والے خیبرپختونخواہ کو نیا خیبرپختونخواہ تو بناؤ آپ کو ووٹ ملا ہے وہاں کام کرکے دکھاؤ نیا پاکستان بنانے کی بات کرو جب نیا خیبرپختونخواہ بن جاےء تو پھر نیا پاکستان بنانے کی بات کرو وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے پہلے تھے انہوں نے پہلے ہی مک و قوم کا وقت ضائع کیا۔

نواز شریفنے کہا کہ سیلاب متاثرین کو پچیس ہزار کی قسط ملی ہے دوسری مل جائے گی امداد کی فراہمی کا عمل تیزی سے ہوا کہ اس کی مثال نہیں ملتی جب بھی کوئی آگے برھتا ہے اس کی ٹانگیں کھینچنا شروع کی جاتی ہیں بہاولپور میں سولر پارک جنوبی پنجاب کو روشن کرے گا چھکے چوکے لگانے والوں کو چاہیے کہ وہ چھکا چوکا باؤنڈری سے باہر لگائیں ایسا نہ ہوکر باؤنڈری کے اندر چھکا چوکا لگائیں اور آپ آؤٹ ہوجائیں میں چھکے چوکے نہیں مارتا آپ چھکے چوکے ماررہے ہیں تو آپ کیچ آؤٹ ہوجائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی بحران کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہیں حکومت بجلی بحران حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے سیاست کیلئے جھوٹ کیوں بولوں مجھ عاقبت یاد ہے بجلی بحران ایک سال یا دو سال میں حل نہیں ہوگا۔

ملک کے خزانے کے اندر پیسے نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہم بڑے بڑے منصوبے بنا رہے ہیں ہم بھاشا اور داسو ڈیم بنا رہے ہیں آج بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ کے قریب ہے داسو اور بھاشا ڈیم سے نو ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ہم گھر گھر بجلی پہنچائیں گے۔ پاکستان سے بے روزگاری ‘ کرپشن ‘ لوٹ مار کا خاتمہ چاہتے ہیں وزیراعظم نے احمد پور شرقیہ سے اُچ شریف تک ڈبل روڈ ‘ گرلز کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔ نئی موٹر وے کو بہاولپور سے کراچی ‘ لاہور سے چلایا جائے گا۔