2015ء انتخابات کا سال دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید احمد ،فضل الرحمان اور آصف زرداری بھی عمران خان سے خوفزدہ ہیں ، پیپلز پارٹی نوا ز شریف کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی ، ایم کیو ایم کو بھی اپنے فیصلوں پر غور کرنا ہوگا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2015ء انتخابات کا سال ہے ، فضل الرحمان اور آصف علی زرداری بھی عمران خان سے خوفزدہ ہیں، پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی ایم کیو ایم کو بھی اپنے فیصلوں پر غور کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ جب دھرنے کا فیصلہ ہوا تو میرا اپنا خیال تھا کہ سات آٹھ دن ہی بیٹھ سکیں گے لیکن دو ماہ گزر گئے جو بہت بڑی بات ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ عمران خان کی پارٹی دو ماہ دھرنے میں بیٹھ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی ایم کیو ایم کو بھی اپنے فیصلوں پر غور کرنا ہوگا اگلا سال انتخابات کا دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اب کوئی میچ نہیں ہوگا صرف ایک صورت میں میچ اب ہوسکتا ہے اور وہ صورت انتخابات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے بات ہوتی رہتی ہے الطاف بھائی نے کہا تھا کہ اب کوئی ڈیڈ لائن نہیں دینا ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو نقصان ہوا تو نواز شریف ذمہ دار ہونگے شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فضل الرحمان بھی عمران خان سے خوفزدہ ہیں ۔