بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اپناسرمایہ پاکستان لاناچاہئے ،چوہدری محمدسرور،گورنرکے پاس وزیراعلیٰ کی سمریوں پردستخط ،بڑے گھر،گاڑیوں اورپروٹوکول کے سواکوئی اختیارنہیں ،گورنررہا یانہ رہا پاکستان میں ہی رہوں گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اپناسرمایہ پاکستان لاناچاہئے ،گورنرکے پاس وزیراعلیٰ کی سمریوں پردستخط ،بڑے گھر،گاڑیوں اورپروٹوکول کے سواکوئی اختیارنہیں ،گورنررہوں یانہ رہوں پاکستان میں ہی رہوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں گورنرپنجاب نے کہاکہ گورنربننے کافیصلہ درست نہیں تھا،گورنرکے پاس وزیراعلیٰ کی سمریوں پردستخط کے سواکچھ نہیں ،گورنرکے پاس بڑے گھر،گاڑیوں اورپروٹوکول کے سواکوئی اختیارنہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گورنری رہے یانہ رہے وہ خودپاکستان میں رہی رہیں گے ۔ایک سوال پرکہاکہ بیرون ملک سے سرمائے کی واپسی شریف برادران کااپنافیصلہ ہے تاہم جب ہم بیرونی سرمایہ کاری کی بات کرتے ہیں تواپناسرمایہ بھی پاکستان میں لاناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :