وزیر داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم، تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت ، شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، چوہدری نثار،تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں، چوہدری نثار کی ہدایت

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دارالحکومت کی انتظامیہ کو شاہراہ دستور کے علاوہ باقی تمام علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثارعلی کی جانب سے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے سیل کردیئے تھے جس سے دارالحکومت کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔