د شمن سیاستدان قوم کوورغلارہے ہیں ،اللہ نے پاکستان کوبہت کچھ دیا،صرف صبرکرناہے ، آصف علی زرداری،حکومت کسی کی بھی ہوہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں لڑنی ،تمام اداروں کوساتھ لیکرچلنے سے کامیابی ملتی ہے ،کوئی ملک تنہانہیں رہ سکتا،دنیاکواپنااسٹیک ہولڈربنایاہے ،عشائیہ سے خطاب

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ دشمن سیاستدان قوم کوورغلارہے ہیں ،اللہ نے پاکستان کوبہت کچھ دیا،صرف صبرکرناہے ،حکومت کسی کی بھی ہوہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں لڑنی ،تمام اداروں کوساتھ لیکرچلنے سے کامیابی ملتی ہے ،کوئی ملک تنہانہیں رہ سکتا،دنیاکواپنااسٹیک ہولڈربنایاہے ۔

لاہورمیں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بارڈرپرفائرنگ کے معاملے کوسنجیدگی سے لیناہوگا۔پیپلزپارٹی کے تمام وعدے پورے کئے ہیں ،پنجاب کے ساتھ پرانارشتہ ہے ،پنجاب میں سات سال جیل کاٹی اب سات دن آزادحیثیت میں گزارے اورعیدگزاری ،سسٹم کے ٹھیک ہونے سے مسائل حل ہونگے ،اپنے دورحکومت میں صنعتوں کووسائل فراہم کئے ،بلوچوں سے معافی مانگی اوران کوحقوق دیئے ،لیکن پہنچ نہ سکے ،ہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں لڑنی ،آنے والی نسلوں کوبچاناہے ،ہم نے جوچیزکرنی ہے ہمیشہ کیلئے کرنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاستدان ایک دوسرے کی عزت کریں اورفوج کے ساتھ کھڑے ہوں ،ذاتی لڑائی چھوڑکرپاکستان کے بارے میں سوچیں ،سوات آپریشن مکمل ہونے کے بعدلوگوں کواپنے گھروں میں بھیجا،لوگ پالیسیوں کولیکرپیسہ باہرسے لاتے ہیں ،تقریروں سے نہیں ،فلاحی اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ آئی ڈی پیزکی مددکریں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام شہروں کوسیف سٹی بناناچاہتے ہیں ،لیڈرکاکام لوگوں کی سوچیں بدلناہے ۔

گلگت بلتستان اورفاٹاکوحقوق دلاناہماری ذمہ داری تھی ،پیپلزپارٹی نے جوسوچ دی وہ آگے بڑھ رہی ہے ،جب جیل میں تھاتوپولیس والابھی میرے دل میں دردرکھتاتھا۔پنجاب کے لوگ بہت سارے ہیں ،سیاست میں تھوڑی بہت غلطیاں سب سے ہوجاتی ہیں ،سیاستدانوں کوصبرکرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی وی پراب بھی بیٹھے کچھ لوگ گلوبٹ کی ذہنیت رکھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کوضیاء الحق کے دورسے کمزورکرنے کی کوشش کی گئیں ،پاکستان کواللہ نے بہت کچھ دے رکھاہے صبرکرنے کی ضرورت ہے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹینکو کریٹس اور آمروں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ چاہتے ہیں استعفوں اور دھرنوں والے اسمبلیوں میں رہیں۔ پیپلزپارٹی ویمن ونگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کو بااختیار بنایا۔ ترقی ہمیشہ سیاسی حکومتوں کے دور میں ہوئی ہے۔ سیاستدانوں کی اکثر گردنیں جھکی ہونی چاہئیں۔

آصفہ بھٹو چند سال میں عملی سیاست میں آئیں گی۔ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے بعد دوبارہ لاہور آؤں گا ۔ بہت سی قوتوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جو بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر گیا دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔ ہم اس حق میں ہیں کہ سسٹم چلتا رہنا چاہیے۔ ٹینکو کریٹس اور آمروں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے چاہتے ہیں کہ استعفے اور دھرنے والے اسمبلیوں میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بلبلے چلتے رہیں گے۔ پیپلزپارٹی کی وجہ سے مخالفین کو حکومت گرانے کا موقع نہیں مل سکا۔ نوجوانوں کا اصل لیڈر بلاول کی صورت میں پیپلزپارٹی کے پاس ہے‘ ساٹھ سالہ جوڑا نوجوانوں کا لیڈر ہونے کا دعوے دار ہے۔

متعلقہ عنوان :