ٹھٹھ کے قریب مسافر و مال برادرٹرین میں خوفناک تصادم ،دو افراد جاں بحق ، دو سو زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:22

ٹھٹھ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء) ٹھٹھ کے قریب مسافر و مال برادرٹرین میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق جبکہ دو سو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جنگ شاہی کے قریب واقع رن پھٹان ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک مال برادر ٹرین سے کراچی سے لاہور جانیوالی تیز رفتارمسافر بزنس ٹرین سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں مال برادر ٹرین کا گارڈ اور اسٹنٹ فورمین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بزنس ٹرین کا انجن سمیت متعدد ڈبے پٹرہی سے اتر گئے جبکہ مال گاڑی کے بھی متعدد ڈبے تباہ ہوگئے اور حادثے میں بزنس ٹرین کے دو سو سے زائد مسافر جن میں بچے عورتین مردزخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت خراب تھی حادثے کے آواز پر آس پاس کے لوگوں نے پہنچ کر زخمیوں کو ٹرین سے نکالا گیا اور اطلاع پر ایدھی اور دیگر اداروں کو ایمبولینس نے پہنچ کرزخمیو ں کوھسپتال منتقل کیاحادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمد رفت معطل ہوگئی جبکہ ٹھٹھ انتظامیہ جائے حادثے پر نہ پہنچ سکی رات کی وجہ سے امدادی کاموں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :