عوام کواختیارات دینے کے لئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ،نوازشریف کے استعفے تک کنٹینرسے نہیں جاوٴں گا،عمران خان

بدھ 15 اکتوبر 2014 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام کواختیارات دینے کے لئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ،نوازشریف کے استعفے تک کنٹینرسے نہیں جاوٴں گا۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات بلدیاتی فنڈزاپنے پاس رکھنے کیلئے نہیں کراتیں ،پچھلے دس سال میں ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ،بلدیاتی انتخابات ہوں گے تولوگوں کے حالات بہترہوں گے ۔

عوام کواختیارات دینے کیلئے بلدیاتی انتخابات ہونے ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپوزیشن لیڈرسمیت کوئی بھی بل کے ڈاکے پرنہیں بولااوربلنگ کے خلاف حکومت کے خلاف عدالت گئے ،گردشی قرضے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی ،بل بڑھ گئے ہیں نوازشریف نے بجلی کے بلوں میں 80فیصداضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 17اکتوبرکوسرگودھامیں جلسہ کریں گے ،اسٹیج کی ذمہ داری میں خودکروں گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جلسہ کرکے اپوزیشن بناناچاہتی ہے ،آصف علی زرداری بتائیں وہ کتنے بلاول ہاوٴس بنائیں گے ،پتہ نہیں ہے حکمرانوں کاکتناپیسہ بنائیں گے ہراقتدارمیں آکرصرف پیسہ بناتے ہیں ،نوازشریف کے استعفے تک کنٹینرمیں رہیں گے واپس نہیں جائیں گے۔