سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاآغاز تونہ ہوسکا،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے فرزند ارسلان افتخارعمران دشمنی میں ایک بارپھرمتحرک ، عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط دیا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء )سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاآغاز تونہ ہوسکامگرسابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے فرزند ارسلان افتخارعمران دشمنی میں ایک بارپھرمتحرک ، عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ماضی کے کردارپرانگلیاں اٹھادیں، جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہراشرفی نے خط کی وصولی کی تصدیق کردی ، خط میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے اور اس دوران بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔

خط میں نظریاتی کونسل سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا اس کے بعد بھی عمران خان گنا ہ گار نہیں ہیں؟ کیا عمران خان اب بھی آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر اشرفی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ کونسل کے ایجنڈے پر آیا تو قرآن و سنت کے مطابق رائے دیں گے۔