ملالہ کے پاک بھارت وزرائے اعظم کو ایوارڈ تقریب میں مدعو کرنے بارے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا ، پرناب مکھر جی ، ملالہ یوسفزئی کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف اور انہیں نوبل انعام ملنا خوش آئند ہے ، انٹرویو

منگل 14 اکتوبر 2014 09:40

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پاک بھارت وزرائے اعظم کو ایوارڈ تقریب میں مدعو کرنے بارے ریمارکس سے گریز کرتے ہوئے نوجوان پاکستانی سماجی کارکن کے ہمت اور حوصلے کو سراہایا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اوسلو کے دورے کے موقع پر صدر پرناب مکھر جی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی جو پاکستان اور بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے اس پر میں کچھ بھی نہیں کہنا چاہوں گا انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار دونوں وزرائے اعظم پر ہے کہ وہ اس کو قبول کرتے ہیں یا نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے جو کیا ان کا ہمت اور حوصلہ قابل داد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر تعلیم کے فروغ کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا جس کی اتنی کم عمر بچی سے توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوق اور تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ کی خدمات کا اعتراف اور انہیں نوبل انعام دینا خوش آئند اقدام ہے

متعلقہ عنوان :