دنیا کے 163 ممالک کے مسلمانوں فریضہ حج کا شرف حاصل کیا،حجاج کی تعداد میں انڈونیشیا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہے ، جبل طارق، گوام، ہیٹی، عروبا، وسطی افریقا اور ماکاوٴ جیسے ملکوں سے صرف ایک ایک مسلمان فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)ہر سال کی طرح رواں سال بھی دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس پہنچے بیت اللہ کے دیدار کا شرف حاصل کیا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں ی بتایا گیا ہے کہ حالیہ حج کے موقع پر دنیا بھر کے 163 ملکوں یسے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

سب سے زیادہ تعداد سب سے زیادہ انڈونشیائی مسلمان حج کے لیے سعودی عرب آئے جن کی رجسٹرڈ تعداد ایک لاکھ 73 ہزار تھی جبکہ جبل طارق، گوام، ہیٹی، عروبا، وسطی افریقا اور ماکاوٴ جیسے ملکوں سے صرف ایک ایک مسلمان فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے حج کے موقع پر پاکستان ایک لاکھ 47 ہزار 582 حجاج کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بالترتیب بھارت سے ایک لاکھ 40 ہزار 819، بنگلہ دیش سے 99 ہزار 389، نائیجیریا سے 76 ہزار 722، مصر سے 72 ہزار 622،ترکی سے 71 ہزار 575، ایران سے 64 ہزار 534، عراق سے 38ہزار 499، مراکش سے 34 ہزار 162، جزائر القمر سے 32 ہزار 743، سوڈان سے 27 ہزار 787، افغانستان سے 24 ہزار 664، ملائیشیا سے 23 ہزار، 789، یمن سے 22 ہزار 445، عمان سے 19 ہزار 389، برطانیہ سے 17 ہزار 120، روس سے 16 ہزار 729، چین سے 14 ہزار 753، نائیجر سے 13 ہزار 55، اردن سے 11 ہزار 977، تھائی لینڈ سے 10 ہزار 644، سینیگال سے 10 ہزار 581، تیونس سے 10 ہزار 47، فلسطین سے 09 ہزار 528، شام سے 10 ہزار 408، امریکا سے 10 ہزار 200، فرانس سے 10 ہزار 47، مالی سے 09 ہزار 243، ایتھوپیا سے 08 ہزار 255، صومالیہ سے 07 ہزار 719، کویت سے 7 ہزار 644، لیبیا سے چھ ہزار 931، فلپائن سے چھ ہزار 779، متحدہ عرب امارات سے چھ ہزار 471، لبنان سے پانچ ہزار 919، بورکینا فاسو سے پانچ ہزار 764، گانا سے پانچ ہزار 532، بحرین سے پانچ ہزار 445، قازکستان سے چار ہزار 967، ساحل العاج سے چار ہزار 633، کیمرون سے چار ہزار 549، کینیا سے چار ہزار 342، بنین سے چار ہزار 108، میانمار سے تین ہزار 958، آسٹریلیا سے تین ہزار 31، قرغیزستان سے تین ہزار 958، جرمنی سے تین ہزار 688، ہالینڈ سے تین ہزار 391، موریتانیہ سے دو ہزار 950، کینیڈا سے دو ہزار 877، تنزانیا سے دو ہزار 590، سری لنکا سے دو ہزار 552، بیلجیم سے دو ہزار 206 ،جنوبی افریقا سے دو ہزار 101، توگو سے ایک ہزار 705، بوسنیا سے ایک ہزار 615، مقدونیا سے ایک ہزار 495، گامبیا سے ایک ہزار 457، سویڈن سے ایک ہزار 286، موریشیوس سے ایک ہزار 101، مالدیپ سے ایک ہزار 423، نیپال سے1002، یوگنڈا سے 980، کوسوو سے 953، جیبوتی سے 936، قطر سے 898، سینگاپور سے 862، کمبوڈیا سے 821، ترکمانستان سے 751، اٹلی سے 673، آسٹریا سے 615، اسپین سے 610 اور ڈنمارک سے 571 حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :