بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کو خاموش کردیا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپوں کے منہ بند کردئیے فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی ااطلاع نہیں ہے۔