پاکستان دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب آئندہ سال ہونیوالے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

منگل 14 اکتوبر 2014 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء )قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہپاکستان دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، پارلیمانی ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کا آئندہ اجلاس اگلے سال ہوگا جس کی صدارت پاکستان کرے گا ،ملکی صورت حا ل پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیلی ویڑن چینلز پر دھرنوں کی کوریج نہ کی جائے تو دھرنے ختم ہوجائیں گے۔