سانحہ ملتان کی تحقیقات ہورہی ہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔شاہ محمود قریشی،حکومت ملتان میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ استعفے دے چکے‘ استعفیٰ اراکین کو اکٹھے بلایا جائے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 14 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے مرکزی ر ہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان کی تحقیقات ہورہی ہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ حکومت ملتان میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ استعفے دے چکے‘ استعفیٰ اراکین کو اکٹھے بلایا جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ملتان میں آزاد امیدوار کی حمایت کا فیصلہ ہے ‘ حکومت نے الیکشن کی مہم میں سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کسی کو جانبداری کی اجازت نہ دے۔ ملتان کی انتظامیہ بھی جانبدار رہے۔ گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے ملتان سانحہ پیش ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک سانحہ ہے تحقیقات جورہی ہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملتان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے گھر جاکر تعزیت کی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم استعفے دے چکے ہیں جاوید ہاشمی کا استعفیٰ قبول کیا گیا سپیکر نے فرداً فرداً استعفیٰ دینے والون کو بلانے کا کہا ہم نے کہا کہ سب کو اکٹھے بلایا جائے ۔