الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 149 کے ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی

منگل 14 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان میں این اے 149 کے ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد این اے 149 کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا جس میں اب تک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی‘ ان کی سکروٹنی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کردئیے ہیں۔

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ سانحہ ملتان کے بعد این اے 149 میں ضمنی انتخاب کرانے کیلئے امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور یہ ضمنی انتخاب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی یہ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔